دبائو میں لانے کیلئے عدت کیس بنایا گیا ، خان صاحب کمپرومائزڈ نہیں ہوئے ، بیرسٹر گوہر

image

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عدت کیس کا مقصد خان صاحب کو کمپرومائزڈ حالات میں لانا تھا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ خان صاحب کو دباؤ میں لانے کے لیے تاریخ میں پہلی بار عدت کیس بنایا گیا جو سیاسی انتقام  ہے۔

ہمارے کیسز کا تو نہ سر ہے نہ پیر، دو منٹ میں ختم ہو جائیں گے ، عمر ایوب

انہوں نے کہا کہ خان صاحب مضبوط انسان ہیں ، عدت کیس میں عورت کے شامل ہونے کے باوجود کمپرومائزڈ نہیں ہوئے۔ اسلام اباد ہائیکورٹ نے ڈائریکشن دی ہے کہ 10 تاریخ تک اس کیس پر فیصلہ دینا ہے ، امید ہے کہ اس کیس میں ریلیف ملے گا۔

اس موقع پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اس کیس میں ایک عورت کی نجی زندگی کریدنے کی کوشش کی گئی، ایسا کیس عدالت میں نہیں آنا چاہیے تھا، اسلامی تعلیمات میں بھی ہمیں اس کی اجازت نہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.