کوئی جغرافیائی تبدیلی پاکستان اور روس کے تعلقات پر اثرانداز نہیں ہو سکتی: شہباز شریف

image

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے تجارت اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔پاکستان کے سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بدھ کو قازقستان کے دارالحکومت آستانہ روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کی۔ملاقات کے بعد وزیراعظم نے کہا کہ ’کوئی جغرافیائی سیاسی تبدیلی پاکستان اور روس کے تعلقات پر اثرانداز نہیں ہو سکتی۔‘

’دونوں ممالک کے تعلقات مثبت سمت میں گامزن ہیں۔ ہمیں مستقبل میں اپنے تعلقات کو مزید وسعت دینا ہو گی۔‘شہباز شریف نے صدر پوتن کو روس کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں روس مزید ترقی کرے گا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انہیں صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کر کے اچھا لگا، پاکستان کے روس کے ساتھ باہمی تعلقات ہیں اور دونوں ممالک عرصہ دراز سے دوست ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ’ہمیں مستقبل میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہوگا، پاکستان اور روس کے دیرینہ اور کاروباری تعلقات مثبت سمت میں گامزن ہیں۔‘روسی صدر کے ساتھ بات چیت میں وزیراعظم شہباز شریف نے بتایا کہ ’میں آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہوں تاکہ ان تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔‘’ہم آپ کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور باہمی تجارت کو فروغ دے سکتے ہیں جو اس وقت ایک ارب ڈالر کے لگ بھگ ہے۔‘ وزیراعظم نے کہا کہ میری درخواست پر آپ نے پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا تھا، روس سے تیل کی ترسیل ہمیں موصول ہوئی ہے، ہم اس میں مزید اضافہ کرنا چاہتے ہیں۔‘انہوں نے کہا کہ ’ہمارے تعلقات مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں اور کوئی جغرافیائی سیاسی تبدیلی ان تعلقات پر اثرانداز نہیں ہو سکتی اور نہ ہی دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات ہمارے تعلقات پر اثرانداز ہو سکتے ہیں۔‘

وزیراعظم نے روسی صدر سے کہا کہ ’پاکستان روس سے تیل کی ترسیل میں مزید اضافہ کرنا چاہتا ہے‘ (فائل فوٹو: اے پی)

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ’گذشتہ ملاقات میں بھی میں نے آپ سے ذکر کیا تھا کہ 60 اور 70 کی دہائی میں ہم نے بارٹر سسٹم کے تحت تجارت کا آغاز کیا تھا۔‘

’ہم سابق سوویت یونین سے مشینری اور دیگر مصنوعات درآمد کرتے اور ٹیکسٹائل اور چمڑے کی مصنوعات برآمد کرتے رہے ہیں۔‘’ہمیں مالیاتی اور دیگر بینکاری مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے، روس کے ساتھ بارٹر سسٹم کے تحت تجارت کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں جو پاکستان کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گی۔‘وزیراعظم نے کہا کہ ’میں اپنی اور پاکستانی قوم کی طرف سے آگاہ کرنا چاہتا ہوں کہ ہم روس کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔‘اس موقع پر روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے وزیراعظم شہباز شریف کہا کہ ’آپ سے دوبارہ مل کر بہت خوشی ہو رہی ہے، دو سال قبل ہم نے دو طرفہ امور کو آگے بڑھانے پر بات چیت کی تھی۔‘’پاکستان اور روس کے درمیان بہترین تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے تجارتی روابط کی بدولت دو طرفہ تعلقات میں مزید بہتری آئی ہے۔‘روس کے صدر نے کہا کہ ’توانائی اور زراعت کے شعبوں میں ہم اپنے تعاون کو بڑھا سکتے ہیں، غذائی تحفظ کے شعبے میں بھی پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھائیں گے۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.