پی ٹی آئی میں اختلافات، ناراض اراکین کا بانی کو خط لکھنے کا فیصلہ

image

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں اختلافات اور ملاقات نہ ہونے پر ناراض اراکین نے بانی تحریک انصاف کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں نے پارٹی قیادت کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا۔ پارٹی رہنما بانی پی ٹی آئی کے سامنے خط کے ذریعے اپنے تحفظات رکھیں گے۔

پارلیمان میں کمیٹیوں سمیت احتجاج پر اپنا مؤقف بانی پی ٹی آئی کے سامنے رکھا جائے گا۔ سیاسی و کور کمیٹی کے مشورے کے بغیر ہونے والے تمام فیصلوں کو خط میں شامل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کا رویہ اور سوچ غیر سیاسی ہے، خواجہ آصف

ذرائع کے مطابق خط لکھنے والے اراکین کا مؤقف ہے کہ پارٹی قیادت کی خرابیوں کا ذکر کرنے والوں کو شوکاز کے ذریعے خاموش کروایا جاتا ہے۔ پارٹی قیادت کے غلط فیصلوں پر رائے سے ممبران کو روکنا جمہوری عمل نہیں۔

اراکین کے مطابق شبلی فراز کے حکم پر وکلا ٹیم قیادت کے پیغام یا قیادت تک مکمل پیغام نہیں پہنچنے دیتی۔ سینئر رہنما وکلا ٹیم کے ہمراہ کور کمیٹی پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ کور کمیٹی کے غیر فعال ہونے اور سیاسی کمیٹی میں فیصلوں پر تحفظات کو خط میں شامل کیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.