سیلز ٹیکس، 200 سے زائد طبی آلات مزید مہنگے

image

لاہور: سیلز ٹیکس عائد ہونے کی وجہ سے 200 سے زائد طبی الات مہنگے ہو گئے۔

بجٹ میں سیلز ٹیکس کے نفاذ سے تھرمامیٹر، شوگر اسٹرپس، بی پی آپریٹرز، سرجیکل گلوز اور وہیل چیئرز سمیت 200 سے زائد طبی آلات بھی مہنگے ہو گئے۔

مارکیٹ سروے کے مطابق ٹیکس کے نفاذ کے بعد شوگر چیک کرنے والی اسٹرپس کا پیکٹ 700 روپے کے بجائے ہول سیل میں ایک ہزار روپے کا ملے گا۔

13 ہزار والی وہیل چیئرز اب ساڑھے 17 ہزار تک پہنچ جائے گی۔ بی پی آپریٹس سمیت گھروں میں استعمال ہونے والی دیگر ڈیوائسزکی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ادویات میں استعمال ہونے والے خام مال اور درآمدی اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد

سیکرٹری پیما ہیلتھ کیئر ڈیوائسز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین مسعود احمد نے کہا ہے کہ 95 فیصد میڈیکل ڈیوائسز و طبی آلات بیرون ممالک سے منگوائے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیوائسز مہنگی ہونے سے علاج مہنگا ہوجائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.