پنجاب حکومت نے اویسٹین انجکشن کے استعمال کی دوبارہ اجازت دیدی

image

پنجاب حکومت نے شوگر کے مریضوں کی بینائی بچانے کے لیے اویسٹین انجکشن کے دوبارہ استعمال کی اجازت دے دی ہے۔

محکمہ صحت پنجاب نے نئے ایس او پیز جاری کر دیئے ہیں جس کے مطابق اویسٹین انجکشن کو صرف رجسٹرڈ فارمیسیز سے خریدا جا سکے گا۔ حکومت نے سرکاری اسپتالوں کو منظورہ شدہ ماہر امراض چشم سے اویسٹین انجکشن کی فراہمی کی اجازت دی ہے۔

پنجاب حکومت نے صوبے میں گندم اور آٹا کی قیمت مقرر کر دی

محکمہ صحت پنجاب کے احکامات کے مطابق انجکشن کو سرنج میں بھرنے کے لیے مخصوص آپریشن تھیٹر کی موجودگی لازمی ہوگی اور اس جگہ کی صفائی کی اہمیت بھی دی گئی ہے۔ انجکشن بھرنے والے طبی عملے کا میڈیکل ریکارڈ چیک ہوگا اور انجکشن بھرنے کی جگہ کی فٹنس چیک کرنا بھی لازمی ہوگا۔

اس کے علاوہ پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن سے رجسٹرڈ اسپتال اویسٹین انجکشن خرید سکیں گے اور پوسٹ گریجویشن کے بعد 3 سال کا تجربہ رکھنے والا ڈاکٹر بھی انجکشن لگا سکے گا، جبکہ انجکشن لگانے کی ویڈیو بھی ریکارڈ کی جائے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.