محکمہ ریلوے کا20 سے زائد ٹرینیں آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ

image

محکمہ ریلوے  نے 20 سے زائد ٹرینیں آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ترجمان ریلویز کے مطابق  ٹرینوں کی آئوٹ سورسنگ کیلئے اشتہار جاری کردیا گیا ہے ،پرائیویٹ کی جانے والی ٹرینوں میں منافع بخش ٹرینیں بھی شامل ہیں۔

ملک میں محرم الحرام  1446 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا

ٹرینوں میں قراقرم ایکسپریس، کراچی ایکسپریس ،عوام ایکسپریس، گرین لائن، پاک بزنس، بولان میل، چناب، مہر، سمن سرکار،ہزارہ ایکسپریس، تھل، سکھر، موہنجودوڑو پسنجر، ماروی، بہاؤالدین ذکریا، کوہاٹ، راولپنڈی پسنجر وغیرہ شامل ہیں۔

20سے زائد مسافر ٹرینیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانےکیلئے کام شروع کردیا گیا ہے،ترجمان کا مزید کہنا ہے ریلوے کمرشل ڈیپارٹمنٹ جلد ہی ٹرینوں کی آئوٹ سورسنگ کیلئے ٹینڈر جاری کرے گا۔

وزیر اعظم محرم الحرام میں انٹرنیٹ بند کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کریں گے، وزارت داخلہ

ٹرینوں کو پرائیویٹ کرنے سے مسافروں کو بہترین سفری سہولیات فراہم ہو سکیں گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.