یہ پی ٹی آئی کے نہیں وطن کے دشمن ہیں، شاندانہ گلزار

image

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ یہ لوگ پی ٹی آئی کے نہیں بلکہ وطن کی دشمن ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیں بلوایا تھا۔ لیکن ہمیں ایجنڈا نہیں پتہ تھا کہ کیوں بلایا ہے۔ قیاس آرائی تھی کہ گروہ بندی ہے اس لیے بلوایا ہے۔ یہ لوگ ڈر گئے اور ہمیں نہیں ملنے دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا دشمن اتنا ڈرپوک ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ایک تصویر سپریم کورٹ سے آتی ہے تو ان کی جانیں نکل جاتی ہیں۔ یہ پی ٹی آئی کے نہیں وطن کے دشمن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جنوری کے بعد بجلی کی قیمتیں کم ہونگی، وفاقی وزیر توانائی

شاندانہ گلزار نے کہا کہ یہ جو دھڑے بندیوں کی بات ہوتی ہے یہ پیسے کے لیے ہوتی ہے۔ یہ باہر بیٹھے ہوئے یوٹیوبرز 25، 25 ڈالرز گھنٹے پر کرتے ہیں جس کا مقصد عوام کی اصل چیز سے توجہ ہٹانا ہے جو ہے عزم استحکام۔

انہوں نے کہا کہ جہاں پر معدنیات نکل آتی ہی وہاں پتہ نہیں کہاں سے دہشتگرد نکل آتے ہیں اور پھر آپریشن شروع ہوجاتے ہیں۔ یہ تو پرانا حربہ ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ فواد چودھری نے کہا شاندانہ کہتی ہے مجھے پنجابیوں سے نفرت ہے۔ میری بہن کی سرائیکیوں میں شادی ہوئی ہے اور میرے بھائیوں کی اردو بولنے والوں میں شادی ہوئی ہے۔ میری آدھی فیملی پنجابی ہے۔ یہ بات آئی کہاں سے ہے؟ ان باتوں کا نہ سر ہے نہ پیر ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.