حکومت پاکستانی بندرگاہوں کی ترقی کیلئے اقدامات کر رہی، وزیر اعظم

image

وزیراعظم شہباز شریف اتوار کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے۔

وزیراعظم نے کراچی بندرگاہ پر ہیچھ سن پورٹ سائوتھ ایشین پاکستان ٹرمینل کا دورہ کیا، شہباز شریف کو ٹرمینل کے آپریشنز کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، انہیں بتایا گیا ہیچھی سن پورٹ، ساؤتھ ایشین پاکستان ٹرمینل دنیا کے چند گہرے پانی پر موجود ٹرمینلز میں سے ایک ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے جیل میں سہولیات کی فراہمی کیلئے کوئی درخواست نہیں دی، شعیب شاہین

پورٹ ٹرمینل کو جدید طریقے سے چلا یاجا رہا ہے،پورٹ ٹرمینل پر جدید ٹیکنالوجی اور اسکینرز نصب کیے گئے ہیں،اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا پورٹ ٹرمینل کے آپریشنز بین الاقوامی معیار کے عین مطابق ہیں،پورٹ 35 لاکھ کنٹینرز سالانہ کی نقل و حرکت کی صلاحیت رکھتا ہے۔

وزیراعظم نے ہیچھی سن پورٹ، سائوتھ ایشیئن ٹرمینل کے جدید آپریشنز کو سراہا،انہوں نے چیئرمین ایف بی آر کو پاکستانی بندرگاہوں پر جدید ترین اسکینرز نصب کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کسمٹز حکام بندرگاہوں کی استعداد سے مکمل استفادہ کرنے کیلئے جلد اقدامات یقینی بنائیں۔

ایک ہی روز میں چکن کی قیمت میں 37 روپے فی کلو اضافہ

وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ ایف بی آر کی جانب سے بندرگاہوں پر جدید اسکینرز کی تنصیب کا عمل حتمی مراحل میں ہے،جدید آلات اور مصنوعی ذہانت کی مدد سے کنٹینرز کی کم وقت میں اسکیننگ کی جا سکے گی۔

وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا  پاکستان کی برآمدی صنعت کی ترقی کیلئے بندرگاہوں کی ترقی انتہائی ضروری ہے،ملکی برآمدات کے اضافے کیلئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔

نیا بلنگ سسٹم ، سوا3 لاکھ صارفین پروٹیکٹڈ کیٹگری سے نکل گئے

حکومت پاکستانی بندرگاہوں کی ترقی کیلئے اقدامات کر رہی ہے،بندرگاہوں کے ذریعے تجارت سے پاکستان ہر سال اربوں ڈالر کا زرمبادلہ کما سکے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.