تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

image

ملک کے بیشتر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی گئی۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، کشمیر، خیبر پختونخوا،شمال مشرقی، جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، سندھ، شمال مشرقی، جنوبی بلوچستان اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پنجاب حکومت نے صوبے میں گندم اور آٹا کی قیمت مقرر کر دی

رپورٹ کے مطابق بعض مقامات پر موسلادھاربارش بھی ہو سکتی ہے جبکہ دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان،خیبر پختونخوااورشمال مشرقی بلوچستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا ہے۔ آج اتوار کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 49، دالبندین43،لسبیلہ اور نوکنڈی میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.