انسانی اسمگلنگ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، محسن نقوی

image

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ انسانی اسمگلنگ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ منشیات کی اسمگلنگ اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے پاکستان اور اٹلی کو اپنے باہمی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے پاکستان میں اٹلی کی سفیر میریلینا آرملینی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ ان کا حالیہ دورہ اٹلی کامیاب اور نتیجہ خیز رہا اور ان کے اطالوی ہم منصب سے ملاقات کے دوران انسانی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اطالوی وزارت داخلہ کا ایک وفد جلد ہی پاکستان کا دورہ کرے گا۔ جو پاکستانی حکام سے ملاقات کرے گا اور سرحدی علاقوں کا دورہ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا  2 ہزار آئی ٹی ہنر مند جاپان بھیجنے کا اعلان

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ منشیات کی اسمگلنگ اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے دونوں ممالک کو اپنے باہمی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور اس کی روک تھام کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اگر ہم سرحدوں پر انسانی اسمگلنگ کو روکنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو یہ دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ہو گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ ہنر مند لیبر کی قانونی نقل مکانی سے انسانی اسمگلنگ کی حوصلہ شکنی میں بھی مدد ملے گی اور اٹلی مختلف شعبوں میں ہنر مند پاکستانی ہیومن ریسورس کی خدمات سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.