غزہ ، اسرائیل کی فلاحی ادارے کے اسکول میں پناہ لینے والے فلسطینیوں پر بمباری ، 16 شہید

image

اسرائیلی طیاروں نے غزہ میں اسکول پر بمباری کرتے ہوئے مزید 16 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے وسطی غزہ میں بے گھر فلسطینی خاندانوں کو پناہ دینے والے فلاحی ادارے کے اسکول کو نشانہ بنایا۔ شہید ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں جبکہ 50 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

غزہ میں 50 مقامات پر بمباری ، 58 فلسطینی شہید ، جنگجووں کے حملوں میں کئی اسرائیلی فوجی ہلاک

غزہ سول ایمرجنسی سروس کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں بعض کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کے باعث شہادتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں حملہ حماس کے جنگجوؤں کی موجوگی کی اطلاع  پر کیا گیا  جبکہ حماس نے اسرائیل کے بیان کی تردید کی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.