انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں جھڑپیں، 2 فوجیوں سمیت 6 مشتبہ عسکریت پسند ہلاک

image

پولیس حکام کے مطابق انڈیا کے زیرِانتظام کشمیر میں دو مختلف جھڑپوں کے دوران دو فوجی اور چھ مشتبہ عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔

کشمیر پولیس کے انسپکٹر جنرل ودھی کمار بردی نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ حکام نے متنازع علاقے کے ضلع کولگام میں ’دو مختلف کارروائیاں‘ کیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جھڑپوں کے دوران سکیورٹی فورسز کے دو اہلکار مارے گئے ہیں اور  مودرگرام اور فریسل چنی گام میں جھڑپیں جاری ہیں۔

حالیہ برسوں کے دوران کشمیر میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں اضافہ رپورٹ ہوا ہے۔

انڈیا اور پاکستان کے دونوں مسلم اکثریتی کشمیر کے دعویدار ہیں اور ہمالیائی خطے پر کنٹرول کے لیے تین جنگیں بھی لڑ چکے ہیں۔

1989 سے باغی تنظیموں کی جانب سے کشمیر میں مسلح شورش ہے جو اس علاقے کی آزادی یا پاکستان کے ساتھ انضمام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اس تنازعے میں ہزاروں شہری، فوجی اور باغی ہلاک ہو چکے ہیں۔

جون کے مہینے میں 9 ہندو زائرین اس وقت ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے جب ایک مسلح شخص نے جنوبی ریاسی کے علاقے میں ایک مزار سے انہیں لے جانے والی بس پر فائرنگ کی۔

یہ حالیہ برسوں میں سب سے مہلک حملوں میں سے ایک تھا اور 2017 کے بعد کشمیر میں ہندو زائرین پر پہلا حملہ تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.