راولا کوٹ جیل سے فرار ہونیوالے مزید 2 قیدی گرفتار ، تعداد 6 ہو گئی

image

آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ کی ڈسٹر کٹ جیل راولا کوٹ سے فرار ہونے والے مزید 2 قیدیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایس پی کے مطابق قیدیوں کو راولپنڈی جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ راولا کوٹ جیل سے فرار 19 فرار قیدیوں میں سے اب تک 6 کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

ہیٹی ، مسلح گروہوں کا جیل پر حملہ ، 4 ہزار قیدی فرار ، فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار ہلاک

واضح رہے کہ 30 جون کو آزاد کشمیر کی ڈسٹر کٹ جیل راولا کوٹ توڑ دی گئی تھی جس میں بھارت کو مطلوب سمیت 20 قیدی فرار ہوئے تھے جبکہ ایک ہلاک ہو گیا تھا۔

واقعے کے بعد جیل کے عملے کو معطل کرکے 3 اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.