10 بلین پاس ورڈ لیک، بڑا نقصان

image

فوربس کی رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی محققین نے پاس ورڈ لیک کے سب سے بڑے ڈیٹا بیس سے متعلق انتباہ جاری کردیا ہے۔ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر ہیکرز نے ایک معروف فورم پر تقریباً 10 بلین منفرد پاس ورڈز لیک کر دیئے ہیں۔

انہوں نے فورم پر، ڈیٹا بیس ’RockYou2024‘ کے نام سے ایک ٹیکسٹ فائل ہے، جس میں حیرت انگیز طور پر ساڑھے 9 بلین سے زائد منفرد پاس ورڈز عام زبان میں درج ہیں، پوسٹ کئے ہیں۔

سائبر نیوز ماہرین کے مطابق ، پاس ورڈز کی اتنی بڑی تعداد میں پاس ورڈز لا چوری ہونا ڈیٹا کی خلاف ورزیوں، مالی دھوکا دہی اور شناخت کی چوری کے کیسز میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق لیک ہونے والا ڈیٹا بیس پرانے اور نئے ڈیٹا کی خلاف ورزیوں کا مرکب لگتا ہے۔

ان کے مطابق لیک ہونے والا ڈیٹا حقیقی دنیا کے پاس ورڈز کی ایک تالیف ہے، جو پوری دنیا کے افراد استعمال کرتے ہیں، جس کے سبب بیشتر صارفین کی معلومات خطرے میں ہے۔

ماہرین کے مطابق ایسے صارفین جو مختلف پلیٹ فارمز کے لیے ایک ہی قسم کے کریڈینشل اور پاس ورڈز استعمال کرتے ہیں ان کا ڈیٹا سب سے زیادہ خطرے میں ہے۔

ماہرین نے اس پیش نظر انٹرنیٹ صارفین کو اپنے پاس ورڈز تبدیل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہیں تاکہ ان کی معلومات محفوظ رہیں۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.