ٹک ٹاک نے پاکستانی صارفین کی 2 کروڑ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں

image

شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے سال 2024 کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان بھر سے 20,207,878 ویڈیوز جب کہ دنیا بھر سے 166،997،307 ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں۔

ٹک ٹاک گزشتہ چند سال سے کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر ازخود دنیا بھر سے ویڈیوز ڈیلیٹ کرتا آ رہا ہے اور سال 2024 کی پہلی سہ ماہی میں ایپلی کیشن نے پاکستان بھر سے 2 کروڑ 20 لاکھ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کیں۔

ٹک ٹاک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان میں محفوظ اور مثبت آن لائن ماحول کو فروغ دینے کی مسلسل کوششوں میں مصروف ٹک ٹاک نے نامناسب، فحش اور متنازع مواد پر مبنی ویڈیوز کو ڈیلیٹ کیا۔

بیان میں بتایا گیا کہ جنوری سے مارچ 2024 کے عرصے کے دوران ٹک ٹاک کے فعال اقدامات کے باعث دنیا بھر میں166،997،307 ویڈیوز کو حذف کیا گیا جو پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کی جانے والی تمام ویڈیوز کا تقریبا 0.9 فیصد ہے۔

ٹک ٹاک نے تین ماہ کے اسی عرصے کے دوران کمنٹس سیفٹی ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے 976,479,946 تبصروں کو حذف اور فلٹر کیا۔

ایپلی کیشن نے سال کے پہلے تین ماہ کے دوران کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر 20,207,878 ویڈیوز کو ڈیلیٹ اور حذف کیا۔

کمپنی کے مطابق قابل ذکر بات یہ ہے کہ گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والی تقریبا 93.9 فیصد ویڈیوز کو پوسٹ کیے جانے کے محض 24 گھنٹوں کے اندر حذف کیا گیا۔

کمپنی نے بتایا کہ نوجوان صارفین کے تحفظ کی غرض سے ٹک ٹاک نے دنیا بھر میں 13 سال سے کم عمر افراد کے 21,639,414 اکاؤنٹس بھی حذف کیے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.