ہوا سے مکھن تیار، سائنسدانوں کی بڑی کامیابی

image

یقین کرنا مشکل ہوگا مگر سائنسدانوں نے ہوا سے مکھن بنانے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔

جی ہاں واقعی مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس کے سرمائے سے ایک امریکی کمپنی نے صرف کاربن ڈائی آکسائیڈ اور ہائیڈروجن کی مدد سے مکھن تیار کرلیا ہے۔ درحقیقت یہ مکھن تو آغاز ہے اب سائنسدان دودھ، آئس کریم اور پنیر بھی تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Savor نامی کمپنی تھرمو کیمیکل طریقہ کار کے ذریعے ایسی چکنائی تیار کی جو ابھی صرف جانوروں کے ذریعے حاصل کی جاتی ہے۔

یہ مکھن ماحول دوست ہے اور سائنسدانوں کے مطابق یہ حیوانی چکنائی کا متبادل ثابت ہوگا۔

بل گیٹس نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ اس مکھن کے لیے تمام چکنائی کاربن اور ہائیڈروجن ایٹمز سے سے تیار کی گئی اور اس کے لیے جانوروں یا پودوں کی ضرورت نہیں پڑی۔

انہوں نے کہا کہ اس طریقہ کار میں ہوا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ جبکہ پانی سے ہائیڈروجن کو حاصل کرکے گرم کیا گیا اور پھر ان میں سے فیٹی ایسڈز کو الگ کرکے چکنائی کو تیار کیا گیا۔

اقوام متحدہ کے مطابق پالتو مویشیوں کے باعث عالمی سطح پر بہت زیادہ مقدار میں نقصان دہ گیسوں کا اخراج ہوتا ہے جبکہ جنگلات کو کاٹ کر پام آئل کو حاصل کیا جاتا ہے تاکہ ڈیری مصنوعات تیار ہوسکیں۔

بل گیٹس کے مطابق لیبارٹری سے چکنائی اور آئل کو تیار کرنا سننے میں تو عجیب لگتا ہے مگر اس سے موسمیاتی تبدیلیوں کے مسئلے سے بچنے میں مدد ملے گی۔

بل گیٹس کا کہنا تھا کہ اس طرح کے ماحول دوست مکھن کی قیمت کم رکھنا ایک بڑا چیلنج ہے۔

اس حوالے سے تحقیق کے نتائج جرنل نیچر اسٹیبلیٹی میں شائع ہوئے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.