انسٹاگرام میں دلچسپ آڈیو فیچر متعارف

image

انسٹاگرام نے ریلز ویڈیوز کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

ملٹی ٹریک آڈیو نامی فیچر کا مقصد انسٹاگرام کی مختصر ویڈیوز کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ یہ فیچر اس وقت متعارف کرایا گیا جب انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ فوٹو شیئرنگ ایپ میں طویل کی بجائے مختصر ویڈیوز کو ترجیح دی جائے گی۔

اسی مقصد کے لیے یہ نیا فیچر ایپ کا حصہ بنا ہے جس کے ذریعے صارفین ایک ویڈیو میں متعدد آڈیو ٹریکس کا اضافہ کر سکیں گے۔

اس طرح انہیں تھرڈ پارٹی ایپس کا سہارا لینے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ ایڈم موسیری کی جانب سے اس نئے فیچر کا اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا کہ صارفین ایک ریل ویڈیو میں 20 آڈیو ٹریکس کا اضافہ کر سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس فیچر سے صارفین کو انسٹاگرام میں مواد تیار کرنے کے لیے زیادہ تخلیقی آزادی ملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ صارفین ٹیکسٹ کو آڈیو کا حصہ بنا سکیں گے جبکہ ریلز کو اسٹیکرز، کلپس اور دیگر سے ایڈٹ کر سکیں گے۔ آڈیو کلپس کو اوور لیپ بھی کیا جاسکے گا۔

کمپنی کے مطابق اس فیچر سے صارفین اپنی ویڈیو کے لیے درست ٹریکس کو استعمال کر سکیں گے۔

جب کسی صارف کی جانب سے آڈیو پر مبنی ویڈیو تیار کی جائے گی تو دیگر افراد بھی مکسڈ آڈیو کلپس کو استعمال کر سکیں گے۔


News Source   News Source Text

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.