واٹس ایپ صارفین ایک بڑی تبدیلی کیلئے تیار ہو جائیں

image

واٹس ایپ میں رواں سال کی سب سے بڑی تبدیلی کے لیے تیار ہو جائیں جو بہت جلد صارفین کو دستیاب ہوگی۔

اس تبدیلی کے بعد آپ واٹس ایپ کو فون نمبر شیئر کیے بغیر بھی استعمال کر سکیں گے۔

جی ہاں واقعی بیشتر افراد واٹس ایپ میں اجنبیوں کے ساتھ فون نمبر کو شیئر کرنے میں ہچکچاتے ہیں کیونکہ اس نمبر کو اشتہارات سمیت مختلف مقاصد کے لیے ان کی اجازت کے بغیر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

صارفین کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے واٹس ایپ کی جانب سے ایک ایسا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جو فون نمبر کے بغیر لوگوں سے رابطہ کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

wabetainfo کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ میں ایک زبردست فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جس میں فون نمبر کی بجائے یوزر نیم کو استعمال کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

جب کوئی صارف اپنا یوزر نیم تیار کرلے گا تو اس کا فون نمبر دیگر افراد کی نظروں سے اوجھل ہو جائے گا جس سے صارفین کی سکیورٹی زیادہ مضبوط ہوجائے گی۔

ابھی اس فیچر کی آزمائش واٹس ایپ ویب کے بیٹا (beta) ورژن میں کی جا رہی ہے۔

جب اسے مکمل طور پر متعارف کرایا جائے گا تو یہ فیچر واٹس چیٹ کو مکمل طور پر بدل دے گا۔

اس فیچر سے ہر صارف اپنا ایک یوزر نیم تیار کرکے اسے دوستوں، گھر والوں اور کانٹیکٹس کے ساتھ رابطے میں استعمال کر سکے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ صارفین اپنا یوزر نیم کو تبدیل بھی کر سکیں گے جس سے انہیں پروفائل پر زیادہ کنٹرول مل سکے گا۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ کب تک تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔


News Source   News Source Text

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.