اینڈرائیڈ صارفین کے لیے اہم خبر

image

گوگل نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے 2 بہترین فیچرز متعارف کرائے ہیں۔ کال کاسٹنگ اور انٹرنیٹ شیئرنگ نامی ان فیچرز کا اعلان گوگل کی جانب سے مئی 2024 میں سالانہ ڈویلپر کانفرنس کے موقع پر کیا گیا تھا۔

یہ کمپنی کی نئی کراس ڈیوائس سروسز کے حوالے سے اولین فیچرز ہیں۔ گوگل ہیلپ پیج کے مطابق کال کاسٹنگ فیچر سے صارفین ویڈیو کالز کو ایک سے دوسری ڈیوائس میں سوئچ کر سکیں گے، بس دونوں ڈیوائسز میں ایک ہی گوگل اکاؤنٹ کا ہونا ضروری ہوگا۔

مثال کے طور پر اگر ایک ویڈیو کالنگ ایپ میں کال کاسٹنگ کی سہولت موجود ہوگی، تو اس میں قریب موجود ایسی ڈیوائسز کی لسٹ نظر آئے گی جن میں آپ کال کاسٹ کر سکیں گے۔ فی الحال یہ فیچر گوگل میٹ میں متعارف کرایا جا رہا ہے۔

انٹرنیٹ شیئرنگ آپ کو خودکار طور ڈیوائسز کے درمیان ہاٹ اسپاٹ access شیئر کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔ یہ فیچر کروم بکس اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر کام کرے گا جبکہ بلیو ٹوتھ اور ڈیوائس لوکیشن کو ان ایبل کر دے گا۔

یہ دونوں فیچرز اینڈرائیڈ 11 یا اس کے بعد کے آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرنے والے اسمارٹ فونز پر دستیاب ہوں گے۔ ابھی یہ فیچرز بیٹا (beta) ورژن میں دستیاب ہیں اور آنے والے مہینوں میں یہ تمام صارفین کو دستیاب ہوں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.