حکومت نے ملک بھر میں انسٹاگرام بلاک کردیا

image

ترکیے نے ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام بلاک کردیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکیے نے انسٹاگرام بلاک کرنےکی وجہ واضح نہیں کی لیکن ملک بھر میں انسٹاگرام موبائل ایپلیکیشن بھی بلاک ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ترکیے میں انسٹاگرام بلاک کرنےکا حکم ترک انفارمیشن ٹیکنالوجیز اورکیمونی کیشن اتھارٹی کی ویب سائٹ پر جاری کیا گیا۔

یہ اقدام بدھ کے روز ترک کمیونی کیشن عہدیدار فرحتین التون کے تبصروں کے بعد کیا گیا ہے جنہوں نے اسماعیل ہنیہ کے قتل پر تعزیتی پوسٹیں بلاک کرنے پر انسٹاگرام کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا تھا کہ 'یہ خالص سینسر شپ ہے، انسٹاگرام نے اپنی کارروائی کے لیے کسی پالیسی کی خلاف ورزی کا حوالہ نہیں دیا'۔

تاہم ترکیہ کی جانب سے انسٹاگرام پر پابندی یا التون کے تبصروں پر میٹا کی جانب سے کسی قسم کا کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔


News Source   News Source Text

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.