گزشتہ روز پیرس اولمپکس 2024 میں جیولن تھرو مقابلے میں کامیاب ایتھلیٹس کو میڈلز پہنانے کی تقریب آئفل ٹاور کے قریب چیمپئنز پارک میں منعقد ہوئی جہاں پاکستان کے لیے تاریخ رقم کرنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم کو گولڈ میڈل پہنا دیا گیا۔ اس موقع پر ارشد ندیم زار و قطار رو پڑے. دیکھیں
ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جبکہ گرینیڈا کے اینڈرسن پیٹرز کو برانز اوت بھارت کے نیرج چوپڑا کو سلور میڈل دیا گیا۔
واضح رہے کہ ارشد ندیم نے جیولن تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے کے ساتھ 92.97 میٹر تھرو کر کے نیا اولمپک ریکارڈ قائم کیا۔ جبکہ ان کے اس کارنامے کی بدولت پیرس میں پاکستانی پرچم بھی بلند کیا گیا اور قومی ترانہ بھی بجایا گیا
اگلے ہی روز ارشد ندیم کی وطن واپسی کا شیڈول بھی جاری ہوچکا ہے جس کے مطابق گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ہفتے کی رات ایک بجے استنبول کے راستے سے لاہور پہنچیں گے.
ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کی جانب سے ارشد ندیم کےاستقبال کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔