دفاعی ٹیلی اسکوپ کو 1 دہائی بعد بند کرنے کی اہم وجہ سامنے آگئی

image

زمین کے لیے خطرہ بننے والے سیارچوں کو ٹریک کرنے والی خلا میں موجود دفاعی ٹیلی اسکوپ کو ایک دہائی سے زائد عرصے کے بند بند کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ناسا کا نیئر ارتھ آبجیکٹ وائڈ فیلڈ انفراریڈ سروے ایکسپلورر نامی خلائی ٹیلی اسکوپ کو اب سرکاری طور پر غیرفعال کردیا گیا ہے۔

خلائی ایجنسی نے جنوبی کیلیفورنیا میں اپنی جیٹ پروپلشن لیبارٹری سے NEOWISE کرافٹ ادارے کو حتمی کمانڈ بھیجی جس کے بعد 10 سال سے زائد عرصے سے فعال دفاعی مشن کو ختم کردیا گیا۔

ناسا نے انفراریڈ سروے ٹیلی اسکوپ سے تمام سائنسی ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد ٹیلی اس کو ریٹائر کیا ہے کیونکہ یہ جلد ہی زمین کے گرد اپنے مدار میں بہت نیچے گر جائے گی اور قابل استعمال معلومات کو منتقل کرنے کے قابل نہیں رہے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.