موبائل فون سمز کی بندش کے لیے نیا پلان تیار

image

پاکستان ٹیلی کام اتھار(پی ٹی اے) نے سمز کی بندش کیلئے نیا پلان تیارکرلیا اور نادرا سے ڈیٹا حاصل کرلیا جبکہ تین فیزز میں سمز کو بند کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے سمز کی بندش کیلئے نیا پلان تیار کرلیا، ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں پی ٹی اے نے نادرا سے ڈیٹا حاصل کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تین مراحل میں سمز کو بند کیا جائےگا، پہلے فیز میں جعلی اورمنسوخ شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز بند کی جائیں گی۔

دوسرے فیز میں ایکسپائر شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز کو بند کیا جائے گا جبکہ تیسرے فیز میں انتقال کرنے والے افراد کےنام پر رجسٹرڈسمزکو بند کیا جائےگا۔

پی ٹی اے کی جانب سے صارفین کو میسجز موصول ہوناشروع ہوگئے ہیں ، سمز کو مرحلہ وار بند کرنےکاعمل 16اگست سےشروع ہوگا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.