واٹس ایپ میسجز اور ویڈیو کالز میں مشکلات کیوں؟ حیران کن وجہ سامنے آگئی

image

کیا آپ بھی گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال کے دوران مشکلات کا سامنا کررہے ہیں؟

ملک بھر میں مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا صارفین ان دنوں انٹرنیٹ اسپیڈ سست ہو جانے کے باعث ویڈیو کال، ڈاؤ ن لوڈ اور پیغام رسانی میں مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔

اس حوالے سے رئیل ٹائم انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی بندش اور مانیٹرنگ سروس Downdetector.pk کا بتانا ہے کہ گزشتہ جمعہ سے کراچی، اسلام آباد، لاہور اور فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں واٹس ایپ اور انسٹاگرام سروس سست ہونے کی شکایات سامنے آئیں۔

سوشل میڈیا صارفین کو واٹس ایپ انسٹاگرام سست ہونے کی وجہ سے میسج بھیجنے اور وصول کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جولائی میں بھی صارفین کو انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات سامنے آئی تھیں جس کی وجہ بتائی گئی تھی کہ حکومت کی جانب سے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مخصوص مواد بلاک کرنے کے لیے نئے فائروال کی تنصیب کی جانچ انٹرنیٹ کی سست روی کا سبب ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.