یوٹیوب میں ایک اور دلچسپ فیچرکی آزمائش

image

یوٹیوب میں ایک ایسا دلچسپ فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جو اب تک اس ویڈیو شیئرنگ سروس میں موجود نہیں تھا۔ یوٹیوب پریمیئم میں سلیپ ٹائمر نامی فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔

اس طرح کا فیچر اکثر مقبول میوزک اور پوڈ کاسٹ ایپس میں موجود ہوتا ہے تاکہ انہیں استعمال کرتے ہوئے اگر صارفین میٹھی نیند سو جائیں تو وہ سروس خودکار طور پر ایک مخصوص وقت پر بند ہو جائے۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین ایک مخصوص دورانیے کو سیٹ کر سکیں گے اور ویڈیوز اس وقت پر خودکار طور پر رک جائیں گی۔

یوٹیوب پریمیئم صارفین اس ٹائمر کو سیٹنگز میں Try experimental new features پر جاکر ان ایبل کر سکتے ہیں۔

ایسا کرنے کے بعد ویڈیو پلیئر کے سیٹنگز مینیو میں سلیپ ٹائمر کا آپشن نظر آنے لگے گا۔

وہاں آپ 10 منٹ، 15 منٹ، 20 منٹ، 30 منٹ، 45 منٹ، 60 منٹ یا ویڈیو کے اختتام تک کا دورانیہ سیٹ کرسکتے ہیں۔

جب یوٹیوب کی جانب سے ویڈیو کو روک دیا جائے گا تو ایک پوپ اپ نوٹیفکیشن کے ذریعے پوجھا جائے گا کہ آپ اس دورانیے کو بڑھانا چاہتے ہیں یا نہیں۔

یوٹیوب کے ایک پیج کے مطابق سلیپ ٹائمر فیچر پریمیئم صارفین کو 2 ستمبر تک دستیاب ہوگا۔

اس کے بعد توقع ہے کہ اس فیچر کو مستقل بنیادوں پر متعارف کرایا جائے گا اور اس سروس کو مفت استعمال کرنے والوں کو بھی دستیاب ہوگا۔

خیال رہے کہ سلیپ ٹائمر جیسا فیچر یوٹیوب میوزک ایپ میں پہلے سے موجود ہے مگر اب اسے ویڈیو سروس کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔


News Source   News Source Text

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.