سرکٹ بورڈز سے سونا نکالنے کا انوکھا منصوبہ

image

برطانیہ کے سکّے بنانے والی کمپنی رائل منٹ نے ایک نئی فیکٹری شروع کی ہے جو پرانے کمپیوٹر اور فونز سے سونا نکال کر زیورات اور دیگر اشیاء بنائے گی۔

یہ فیسلیٹی قیمتی دھات کے پائیدار ذریعے کی فراہمی کے ساتھ کان کنی پر انحصار میں کمی لائے گی۔

رائل منٹ کی جانب سے پرانے لیپ ٹاپ اور ٹی وی جیسے برقی کچرے سے حاصل ہونے والے 4000 ٹن پرنٹڈ سرکٹ بورڈ (پی سی بیز) کو پروسیس کی جائے گا۔

منٹ کی 886 کلیکشن کی اندازاً 7.5 گرام وزنی انگوٹھی (ایک پاؤنڈ کے وزن کے برابر) بنانے کے لیے تقریباً 600 موبائل فون درکار ہوں گے۔

4000 ٹن سرکٹ بورڈز سے نصف ٹن سونا، 1000 ٹن تانبا، 2.5 ٹن چاندی اور 50 سے 60 کلو کے درمیان پلیڈیئم حاصل ہوگا۔

اوسطاً ایک ٹن سرکٹ بورڈز سے 9 ہزار برطانوی پاؤنڈز مالیت کا 165 سونا حاصل ہوگا۔


News Source   News Source Text

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.