واٹس ایپ پر جلد کونسا نیا فیچر متعارف ہونے جارہا ہے؟

image

اگر آپ کسی کو واٹس ایپ پر وائس نوٹ صرف اس لیے نہیں بھیجتے کیونکہ آپ کو اپنی آواز پسند نہیں یا پھر آپ یہ نہیں چاہتے کہ پیغام موصول کرنے والا آپ کی آواز سن سکے تو میٹا آپ کی مشکل حل کرنے جا رہا ہے۔

واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق میٹا کی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ جلد مصنوعی ذہانت کی مدد سے نیا فیچر متعارف کروانے جا رہا ہے جس سے آپ اپنی آواز تبدیل کر سکتے ہیں۔

صارفین جلد ہی میٹا اے آئی کی مدد سے یہ منتخب کر سکیں گے کہ پیغام موصول کرنے والے کو ان کی آواز کس طرح سنائی دے، اس کے لیے میٹا کی نئی ایپلیکیشن 10 مختلف آپشنز میں سے من پسند آواز کا انتخاب کرنے کی اجازت دے گی۔

صارفین ان آپشنز میں سے اپنی ضروریات کے مطابق بہترین انتخاب کر سکتے ہیں، صرف یہی نہیں بلکہ اس فیچر کے تحت صارفین کسی بھی وائس نوٹ یا آڈیو کو اے آئی وائس چیٹ میں بھیج کر اس کا ٹیکسٹ یا تحریر بھی حاصل کر سکیں گے۔

مذکورہ فیچر کی واٹس ایپ پر آزمائش شروع کر دی گئی لیکن یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ اسے کب تک متعارف کرایا جائے گا۔

واٹس ایپ سمیت کمپنی کے دوسرے پلیٹ فارمز جیسا کہ انسٹا گرام اور فیس بک پر رواں برس ہی اے آئی چیٹ بوٹ متعارف کرائے گئے تھے اور تمام پلیٹ فارمز پر مزید اے آئی ٹولز بھی پیش کیے جانے پر کام جاری ہے، ممکنہ طور پر میٹا کے دیگر پلیٹ فارمز یعنی فیس بک اور انسٹاگرام پر بھی پیش کیے جانے کا بھی امکان ہے۔


News Source   News Source Text

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.