انٹرنیٹ کی بندش کا کیس:عدالت کا وفاق کے وکیل کو ہدایات کیساتھ پیش ہونیکا حکم

image

ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بندش کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کے وکیل کو متعلقہ اتھارٹیز سے ہدایات لیکر 12 بجے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے شہری ندیم سرور کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کا موقف ہے کہ ملک میں بغیر کسی نوٹس اور وجہ بتائے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ایپس بند کر دی گئی ہیں جس کے باعث کاروبار حتیٰ کہ ہر شعبہ ہائے زندگی متاثر ہو رہی ہے۔ انٹرنیٹ بند کرنا بنیادی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔

انٹرنیٹ کی مبینہ بندش سے ہونے والے نقصانات کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستانی کمپنیاں اور نوجوان اربوں روپے کا زرمبادلہ آئی ٹی سے کما رہے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وفاقی حکومت کا انٹرنیٹ بند کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، ملک میں انٹرنیٹ کو مکمل اور فوری بحال کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.