رؤف حسن کے بھارت کیساتھ روابط کے چشم کشاء ثبوت سامنے آگئے

image

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے سیکریٹری جنرل رؤف حسن کے بھارت سے روابط کے ثبوت سامنے آگئے۔ پی ٹی آئی میڈیا ڈویژن پر چھاپے کےدوران ترجمان تحریک انصاف رؤف حسن کے غیر ملکی شخصیات سے روابط کے ثبوت سامنے آگئے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں کے موبائل فون فرانزک کے دوران غیر ملکی شخصیات سے روابط کا انکشاف ہوا ہے، رؤف حسن اور بین الاقوامی جریدے انٹر سیپٹ کے صحافی رائن گرم واٹس ایپ کے ذریعہ رابطوں میں تھے۔

باوثوق ذرائع کا کہنا تھا کہ رؤف حسن اور رائن گرم کا باقاعد ہ رابطہ جنوری 2024 میں ہوا، رائن گرم نے 8 جون کو رؤف حسن سے بانی پی ٹی آئی کے 15 مئی کو لکھےمواد کی تصدیق چاہی، پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف آرٹیکلز اسی مدت میں لکھے گئے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ رؤف حسن کی جانب سے رائن گرم کو 21 جنوری کے ورچوئل جلسہ میں شرکت کی دعوت دینے کا بھی انکشاف ہوا ہے، رائن گرم نے نو اگست2023 کو سائفر کو بنیاد بنا کر ایک آرٹیکل تحریر کیا، رائن گرم نے سائفر کو بنیاد بنا کر لکھے آرٹیکل میں پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف پراپیگنڈا کیا۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts