کراچی: مردہ قرار دیا گیا شخص زندہ نکلا

image

کراچی میں سر میں گولی لگنے سے مردہ قرار دیا گیا شخص زندہ نکلا۔

پولیس کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے جام صادق پل کےقریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص کی لاش کی اطلاع دی گئی، پولیس کے پہنچنے پر ریسکیو رضاکاروں نے زخمی شخص کو مردہ قرار دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی شخص کو مردہ سمجھ کر لاش کی صورت میں اسپتال منتقل کیا گیا تو ڈاکٹرز کے معائنے کرنے پر مردہ سمجھا جانے والا شخص زندہ نکلا، زخمی شخص عرفان کو آئی سی یو پھر او ٹی منتقل کیا گیااور وہ کوما میں چلا گیا۔

پولیس کے مطابق عرفان نامی شخص کو سر میں گولی مار کر قتل کرنےکی کوشش کی گئی اور قتل کی کوشش میں بیوی کا سابقہ شوہر شہزاد ملوث ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے ملزم شہزاد کی تلاش جاری ہے۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts