رحیم یار خان میں 11 اہلکاروں کی ہلاکت میں ملوث مرکزی ملزم ہلاک، پنجاب پولیس کا دعویٰ

image

پاکستان کے صوبہ پنجاب کی پولیس نے ضلع رحیم یار خان کے علاقے ماچھکہ میں 11 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے مرکزی ملزم مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔

جمعے کو پنجاب پولیس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بشیر شر جمعرات کی شب پولیس اہلکاروں پر ہونے والے حملے کے مرکزی ملزمان میں شامل تھا۔

’پولیس کی کارروائی میں ڈاکو بشیر شر کے دو ساتھی ڈاکو نصیر اور گدی کوش عرف مینا شدید زخمی ہوئے۔‘

دوسری جانب پنجاب پولیس کے سربراہ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث ڈاکوؤں کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

’پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث تمام ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔‘

آج صبح آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم سیال اور دیگر سینیئر افسران کے ہمراہ رحیم یار خان پہنچے تھے۔

پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ رات سے جاری پولیس آپریشن میں ہلاک ڈاکو بشیر شر کے زخمی ساتھیوں کی تعداد پانچ ہو گئی۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس کے جوابی آپریشن میں مزید ڈاکوؤں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

جمعرات کو صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں پولیس کی گاڑیوں پر ڈاکوؤں کے راکٹ لانچرز کے حملے میں 12 اہلکار ہلاک ہو گئے تھے جبکہ آٹھ زخمی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.