پاکستان میں 12 ربیع الاول کب ہوگی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

image

ربیع الاوّل کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ، جس میں چاند نظر آنے کا یا نہ آنے کا اعلان کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ربیع الاوّل کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 4 ستمبر کو طلب کرلیا گیا۔

اسلام آباد میں اجلاس کی صدارت مولانا سید محمد عبدالخبیرآزاد کریں گے جبکہ جبکہ دیگر صوبوں میں زونل کمیٹیوں کا اجلاس ہوگا۔

اجلاس میں چاند کی رویت کا اعلان کیا جائے گا، اگر 4 ستمبر بروز بدھ کو روز چاند نظر آجاتا ہے تو 12 ربیع الاول 16 ستمبر بروز پیر کی ہوگی جبکہ چاند نظر نہ آنے کی صورت میں عید میلاد النبیﷺ 17 ستمبرکو منگل کے روز منائی جائے گی۔

ماہِ ربیع الاوّل کی اہمیتواضح رہے ماہ ربیع الاول امت مسلمہ کے لیے خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس مہینے نبی آخرالزماں ﷺ کی دنیا میں آمد ہوئی، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم پوری دنیا کے لئے عملی نمونہ بن کر آئے اور وہ ہر شعبے میں اس اوج کمال پر فائز ہیں کہ ان جیسا کوئی تھا اور نہ ہی قیامت تک آسکتا ہے۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts