چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ توسیع نہیں لینا چاہتے: وزیر قانون

image

وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ قاضی فائز عیسیٰ توسیع نہیں لینا چاہتے، ان کے بارے میں بار بار کہنا کہ وہ توسیع لے رہے ہیں، درست نہیں ہے، اس بارے میں بات کرنا بھی غیر ضروری ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ معزز شخص ہیں، ان کے بارے میں بار بار کہنا کہ وہ توسیع لے رہے ہیں، درست نہیں ہے۔

اسلام آباد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے مجھے اور اٹارنی جنرل پاکستان کو واضح کہا تھا کہ وہ اپنی مدت ملازمت میں توسیع لینے کے خواہشمند نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میری میڈیا کے دوستوں سے گزارش ہے کہ اب کسی اور موضوع پر بات کر لیں، چیف جسٹس کی توسیع پر بار بار بات کرنا غیر ضروری ہے، ہمیں ان کی توسیع کی بات اب چھوڑ دینی چاہیے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ نے بھی کہا تھا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے کہا ہے کہ وہ کوئی ایکسٹینشن نہیں لیں گے۔

نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے ایکسٹینشن نہ لینے کی بات وزیر قانون اور اٹارنی جنرل سےکی، قاضی فائز عیسٰی بڑے معزز چیف جسٹس ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا تھا کہ ہمارے پاس چیف جسٹس کی ایکسٹینشن کے لیے آئینی ترمیم کے نمبرز پورے نہیں ہیں، نمبرز پورے ہوئے تو ترمیم کرنی چاہیے، آئینی ترمیم پارلیمنٹ کا استحقاق ہے، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آئینی ترمیم نہیں ہوسکتی، آئینی ترمیم جب ہوگی تو وہ دونوں ایوانوں سے الگ الگ ہوگی۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts