مالی امداد کے منتظر شہریوں کے لیے بڑی خوش خبری

image

مالی امداد کے منتظر شہریوں کے لیے خوش خبری ہے کہ وفاقی حکومت نے پاکستان بیت المال کے فنڈز ریلیز کر دیے۔

ذرائع بیت المال کے مطابق حکومت نے پاکستان بیت المال کو 2 ارب فنڈز جاری کر دیے ہیں، جس کے بعد بیت المال میں زیر التوا ہزاروں درخواستوں پر کارروائی کا آغاز ہو گیا ہے، اور شعبہ صحت اور تعلیم سے متعلقہ درخواستوں پر فنڈز جاری ہونا شروع کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے 28 ہزار سے زائد درخواستیں زیر التوا تھیں، جن میں علاج، تعلیمی وظائف، مالی امداد کی ہزاروں درخواستیں شامل ہیں، میڈیکل کیسز کی بھی 13 ہزار سے زائد درخواستیں زیر التوا تھیں۔

ذرائع پی بی ایم کے مطابق فنڈز کی عدم دستیابی سے کینسر کے سینکڑوں مریض متاثر ہو رہے تھے، کینسر کے مریضوں کی کیمو تھراپی، شعاعیں لگنے کا عمل تعطل کا شکار تھا، کینسر، ڈائیلائسز، امراض قلب، اور جگر کے مریضوں کے چیکس جاری نہیں ہو رہے تھے۔

فنڈز کے اجرا کے بعد بیت المال کے وفاقی و صوبائی دفاتر کے ہزاروں ڈیلی ویجز ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی شروع ہو گئی ہے، جن کی تنخواہیں 2 ماہ سے واجب الادا تھیں۔

 


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts