سجل علی نے چائے میں نمک ڈال کر دی تو کیا کریں گے؟ فیروز خان سے دلچسپ سوال جواب کی ویڈیو وائرل

image

"اگر سجل علی نمکین چائے پیش کریں گی تو میں خاموشی سے پی لوں گا۔"

یہ کہنا ہے معروف اداکار فیروز خان کا جنھوں نے حال ہی میں بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر سجل علی کبھی انہیں نمکین چائے دیں گی تو وہ بغیر کچھ کہے چائے پی لیں گے۔

یہ گفتگو بھارتی صحافی فریدون شہریار کے ساتھ ایک آن لائن انٹرویو کے دوران ہوئی جس میں فیروز خان اور ان کی بہن حمائمہ ملک نے حصہ لیا۔ اس انٹرویو میں فیروز خان کے ساتھ ریپڈ فائر راؤنڈ کھیلا گیا جس میں انہیں دلچسپ سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔

فیروز خان نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ سجل کو کافی عرصے سے نہیں ملے، لیکن اگر وہ انہیں نمکین چائے پیش کریں گی تو وہ بغیر کسی شکایت کے پی لیں گے جبکہ ایک اور سوال میں صحافی نے پوچھا کہ اگر ہانیہ عامر کو جِم میں مدد کی ضرورت ہو تو کیا آپ انہیں منع کریں گے؟ فیروز خان نے جواب دیا کہ ہانیہ ان کی اچھی دوست ہیں، اور وہ کبھی انکار نہیں کریں گے بلکہ ان کی مدد کرنے کے لیے تیار ہوں گے۔ واضح رہے کہ فیروز خان اور سجل علی کی جوڑی ماضی میں اسکرین پر کافی مقبول ہوئی تھی، اور ان کے بارے میں ڈیٹنگ کی افواہیں بھی گردش کرتی رہیں، مگر ان کا تعلق کبھی کسی مضبوط رشتے میں نہیں بدلا۔

فیروز خان نے ماضی میں ایک انٹرویو میں یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ ایک بار سجل نے غلطی سے چائے میں چینی کی جگہ نمک ڈال دیا تھا، اور انہوں نے بغیر کوئی بات کیے وہ چائے پی لی تھی۔ اس واقعے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس وقت انہوں نے سجل کو اس غلطی کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہا تھا۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.