شہری آلودگی اور شور کس چیز کو متاثر کرسکتا ہے؟ نئی تحقیق میں انکشاف

image

نئی تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ شہر کے شور شرابے میں رہنے والے جوڑوں کو حاملہ ہونے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

نئے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ شہر کی فضائی آلودگی اور شور شرابا مردوں میں کم جنسی زرخیزی سے منسلک دکھائی دیتی ہے جب کہ شور مچانے والی ٹریفک خواتین میں بھی جنسی زرخیری کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

ڈنمارک میں محققین کی ایک ٹیم نے نوٹ کیا کہ مطالعے میں ہمارے نتائج بتاتے ہیں کہ مستقبل میں فضائی آلودگی اور شور کی کمی کا نفاذ دنیا میں شرح پیدائش کو بہتر بنانے کے لیے اہم ہتھیار ہو سکتا ہے۔

دنیا بھر میں ہر 7 میں سے 1 جوڑے کو حاملہ ہونے میں پریشانی ہوتی ہے۔ اس بات کا تعین کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہ آیا اس میں ماحول کوئی کردار ادا کرتا ہے، کوپن ہیگن میں ڈینش کینسر انسٹی ٹیوٹ کی پروفیسر میٹی سورنسن کی سربراہی میں ایک ٹیم نے 30 سے ​​45 سال کی عمر کے 900,000 بالغوں کا جائزہ لیا۔


News Source   News Source Text

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.