ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کی جاپان کو شکست

image

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے تیسرے اور اہم میچ میں جاپان کو دو ایک سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

چین میں جاری ایونٹ میں جاپان کے خلاف پاکستان کو پہلی کامیابی 9ویں منٹ میں ملی جب ندیم احمد نے گول کرکے پاکستان کو برتری دلوائی۔

ان کے بعد 21 ویں منٹ میں دوسرا گول صفیان خان نے کیا، جاپان کی طرف سے واحد گول کپتان رائیکی فوجیشیما نے کیا۔

اس سے قبل پاکستان نے ایونٹ میں دو میچ ملائیشیا اور کوریا کے خلاف کھیلے تھے، اس کے ابتدائی دونوں میچز برابر رہے تھے۔

اس فتح کے ساتھ پاکستان 5 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔

ایونٹ میں پاکستان کے علاوہ بھارت، کوریا، ملائشیا، جاپان اور چین کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں، پاکستان اپنا چوتھا میچ 12 ستمبر کو چین جب کہ پانچواں اور پول کا آخری میچ 14 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق رات پونے ایک بجے روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.