چیمپئنز ون ڈے کپ کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

image

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام چیمپئنز ون ڈے کپ کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی، ایونٹ کا آغاز کل سے فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں ہوگا۔

تقریب میں ٹورنامنٹ کی پانچوں ٹیموں کے کپتان شاداب خان، محمد رضوان، محمد حارث، شاہین شاہ آفریدی، سعود شکیل سمیت ٹیموں کے مینٹورز نے بھی ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن کروایا۔

بورڈ نے افتتاحی ایونٹ کی کل انعامی رقم 4 کروڑ 90 لاکھ روپے رکھی ہے، 29 ستمبر کو ٹورنامنٹ کے فاتح کو3 کروڑ روپے اور رنر اپ کو ڈیڑھ کروڑ روپے ملیں گے۔

پانچوں ٹیمیں گزشتہ پانچ دنوں سے فیصل آباد میں ہیں اور شروع ہونے والے اس نئے ٹورنامنٹ کی تیاری کیلئے سخت تربیتی سیشنز میں حصہ لے رہی ہیں جس میں ملک کے بہترین کرکٹرز شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.