رحیم یار خان کے عوام نے گالم گلوچ، بدتہذیبی اور یوٹرن کی سیاست کو مسترد کرکے پیپلز پارٹی کو جتوا دیا: بلاول

image

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے رحیم یار خان سے پیپلز پارٹی کے امیدوار کی فتح پر کہا ہے کہ رحیم یار خان کے عوام نے گالم گلوچ، بدتہذیبی اور یوٹرن کی سیاست کو مسترد کردیا۔ انہوں نے نو منتخب رکن اسمبلی کو ہدایت دی کہ رحیم یار خان کے عوام کے مسائل کے حل میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے این اے 171 کے ضمنی انتخابات میں کامیاب پی پی امیدوار مخدوم طاہر رشیدالدین نے ملاقات کی۔ بلاول نے کہا کہ رحیم یار خان میں ووٹرز اور سپورٹرز سے ملاقات کرکے میری جانب سے اظہار تشکر کریں رحیم یار خان کے ضمنی انتخابات میں ہماری واضح برتری سے کامیابی، باوقار سیاست کی فتح ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ رحیم یار خان کے عوام نے گالم گلوچ، بدتہذیبی اور یوٹرن کی سیاست کو مسترد کرکے پاکستان پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے نو منتخب رکن اسمبلی کو ہدایت دی کہ رحیم یار خان کے عوام کے مسائل کے حل میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔

بلاول بھٹو زرداری نے نو منتخب رکن قومی اسمبلی کو کل اسلام آباد بلا لیا۔ نو منتخب رکن اسمبلی کل قومی اسمبلی میں حلف اٹھائیں گے۔

دریں اثنا الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے مخدوم طاہر رشید الدین کی این اے 171 رحیم یار خان سے کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.