ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: چین نے پاکستان کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

image

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں میزبان چین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے کرکے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

چین میں جاری ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل پاکستان اور میزبان چین کے درمیان کھیلا گیا۔

مقررہ وقت میں پاکستان اور چین کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر رہا جس کے بعد پاکستان 4 پنالٹی شوٹ آؤٹ ضائع کرکے فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیا۔

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پاکستان کی جانب سے واحد گول احمد ندیم نے کیا۔

چین نے دوسری بار پاکستان ہاکی ٹیم کو شکست سے دو چار کیا ہے، اس سے قبل 2006 کے ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں بھی چین نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

واضح رہے کہ چین ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہلی بار پہنچا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.