ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے ریکارڈ انعامی رقم کااعلان

image

آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی انعامی رقم میں ریکارڈ اضافہ کر دیا گیا۔

آئی سی سی نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء کی انعامی رقم کا اعلان کر دیا ہے اور پہلی بار آئی سی سی نے ویمنز ورلڈ کپ کی انعامی رقم کو مردوں کے برابر کیا ہے۔

اب ویمنز ٹیم کو مردوں کے برابر انعامی رقم ملے گی۔ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی انعامی رقم کو 79 لاکھ 58 ہزار 80 ڈالر کر دیا گیا ہے اور ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو 23 لاکھ 40 ہزار ڈالرز ملیں گے۔

انعامی رقم میں 225 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ ورلڈ کپ کی رنر اپ ٹیم کو 11 لاکھ 70 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم ملے گی۔ اسی طرح 221 فیصد اضافے کے بعد ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کو 6 لاکھ 75 ہزار ڈالرز کی ریکارڈ رقم ملے گی۔

گروپ اسٹیج میں میچ جیتنے پر ٹیم کو 31 ہزار 154 ڈالرز کی رقم ملے گی۔

علاوہ ازیں ورلڈ کپ کے گروپ اسٹیج سے باہر ہونےوالی ٹیمیں بھی خالی ہاتھ نہیں جائیں گی۔

ورلڈ کپ میں شریک 10 ٹیموں کی بیس پرائز 1 لاکھ 12 ہزار 500 ڈالرز رکھی گئی ہے۔ میگا ایونٹ میں پانچویں سے آٹھویں نمبر پر آنے والی ٹیموں کو 2 لاکھ 70 ہزار ڈالرز جبکہ نویں اور دسویں پوزیشن والی ٹیموں کے حصے میں 1 لاکھ 35 ہزار ڈالرز آئیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.