معروف قومی کرکٹرکے گھر بیٹی کی پیدائش

image

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے محمد نواز نے مداحوں کو بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دی۔ انسٹااسٹوری میں محمد نواز نے لکھا کہ ’اللہ تعالیٰ کی بے پناہ رحمتوں کے ساتھ ہمارے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے‘ ۔

کرکٹر نے ایک اور انسٹا اسٹوری میں اسپتال سے لی گئی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں اسپتال کے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ محمد نواز 2018 میں ایزدیہار نامی لڑکی سے جنوبی افریقا میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش2020 میں ہوئی تھی ْ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.