قتل کے مقدمے میں نامزد شکیب الحسن کو گرین سگنل مل گیا

image

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شکیب الحسن کو جنوبی افریقا کے خلاف ہوم سیریز کھیلنے کا گرین سگنل مل گیا۔

شکیب الحسن ایک قتل کے مقدمے میں نامزد ہیں، قتل کے مقدمے میں نامزد ہونے کے بعد وہ وطن نہیں گئے۔

آل راؤنڈر شکیب الحسن پاکستان کے خلاف سیریز کھیلنے کے بعد انگلینڈ گئے اور پھر بھارت میں ٹیم کو جوائن کیا۔

اس حوالے سے بی سی بی کرکٹ آپریشنز شہریار نفیس کا کہنا ہے کہ شکیب الحسن کے بنگلا دیش میں کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں، حکومت کی جانب سے واضح پیغام ہے کہ کسی کو غیر منصفانہ طور پر ہراساں نہیں کیا جائے گا۔

شہریار نفیس نے بتایا کہ انجری یا فارم کی وجہ سے شکیب الحسن کا منتخب نہیں ہونا وہ الگ چیز ہے، ویسے ان کے کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں۔

حکومتی لاء ایڈوائزر شکیب الحسن کے وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے کا کہہ چکے ہیں۔

جنوبی افریقا نے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے اکتوبر میں بنگلا دیش کا دورہ کرنا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 اور دوسرا ٹیسٹ 29 اکتوبر سے شیڈول ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.