انگلینڈ کے خلاف قومی ٹیم میں کون سے اہم کھلاڑی شامل؟

image

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان رواں ہفتے ہونے کا امکان ہے۔

 شان مسعود کو ہی انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے کپتان برقرار رکھا جائے گا، قومی ٹیم 2 اکتوبر کو ملتان میں رپورٹ کرے گی۔

مہمان انگلینڈ کی ٹیم بھی اسی روز ملتان میں لینڈ کرے گی، انگلینڈ کی ٹیم کا 3 اکتوبر کو ریسٹ ڈے رکھا گیا ہے جبکہ پاکستانی ٹیم کا 3 اکتوبر کو پہلے ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔

ذرائع کے مطابق بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے والی ٹیم میں 3 سے 4 تبدیلیاں متوقع ہیں۔

لاہور میں کنکنشن کیمپ کے بعد ریڈ بال ٹیم کے ہیڈکوچ جیسن گلیسپی فیصل آباد میں پہنچ گئے ہیں، سلیکشن کمیٹی کے ارکان محمدیوسف اور اسد شفیق بھی پہلے سے وہاں چیمپئنز کپ میں قومی کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا جائزہ لے رہے ہیں، سلیکشن کمیٹی کےنان ووٹنگ ممبرز بھی وہاں موجود ہیں۔

سلیکشن کمیٹی ارکان، کپتان اور ہیڈکوچ کے ساتھ مشاورت کے بعد ممکنہ کھلاڑیوں کی لسٹ کو فائنل کریں گے۔

چیمپئینز کپ کا فائنل اتوار کو شیڈول ہے، اس سے پہلے پی سی بی سربراہ کی منظوری کے ساتھ قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا جائے گا۔

پاکستان اور انگلینڈ کا پہلا ٹیسٹ 7 اکتوبر سے کھیلاجانا ہے، دوسرا ٹیسٹ 15 اکتوبر کو ملتان میں ہی ہوگا جبکہ تیسر اور آخری ٹیسٹ 24 اکتوبر کو راولپنڈی میں طے ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.