کیا عذرا بھی مر جائے گی۔۔ بے بی باجی کی پہلی قسط میں کیا ہوا؟

image

اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی کی بہوئیں‘ میں نیا موڑ، جب عذرا کو بے بی باجی کا حیران کن خواب آتا ہے، جس نے ناظرین کو حیران کر دیا۔

ڈرامہ کی کاسٹ میں شامل ہیں حسن احمد (نصیر)، سنیتا مارشل (اسما)، جویریہ سعود (عذرا)، سعود قاسمی (جمال)، طوبیٰ انور، جنید جمشید نیازی، فضل حسین، جبکہ افضل خان (جان ریمبو)، مدیحہ افتخار، رمہا احمد اور اسما عباس بھی اپنے بہترین اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ اس دلچسپ کہانی کو ثاقب علی رانا نے قلم بند کیا ہے اور ہدایت کاری کے فرائض تحسین خان نے سر انجام دیے ہیں۔

پہلی قسط میں دکھایا گیا ہے کہ عذرا کو بے بی باجی کا عجیب و غریب خواب نظر آتا ہے۔ وہ خواب میں بے بی باجی سے ملتی ہیں اور حیرت زدہ ہوکر کہتی ہیں: "امی آپ واپس آ گئیں؟"

اس پر بے بی باجی جواب دیتی ہیں، "نہیں عذرا، میں نہیں آئی، تم میرے پاس آئی ہو۔"

عذرا یہ سن کر گھبرا جاتی ہیں اور پوچھتی ہیں، "یہ کون سی جگہ ہے؟" بے بی باجی راز کھولتی ہیں، "یہ وہ جگہ ہے جہاں سے کوئی واپس نہیں جاتا۔"

عذرا مزید ڈر جاتی ہیں اور بولتی ہیں، "یہ کیسے ممکن ہے؟ میری عمر ابھی بہت کم ہے، میرے بچے ابھی چھوٹے ہیں، میں نے ان کی خوشیاں دیکھنی ہیں!"

وہ بے بی باجی سے التجا کرتی ہیں، "امی، آپ کی عمر پوری ہوچکی تھی، جب میری باری آئے گی، میں بھی آ جاؤں گی۔ لیکن ابھی میں آپ کے ساتھ نہیں جا سکتی، مجھے واپس جانے دیں۔"

اچانک عذرا کی نیند کھل جاتی ہے اور وہ خوفزدہ ہوکر جاگتی ہیں، "بچ گئی!"


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.