دوسری شادی کے بعد دانیہ شاہ کی کس اجنبی شخص کے ساتھ ویڈیو وائرل

image

مرحوم مذہبی اسکالر اور سیاستدان عامر لیاقت کی بیوہ اور حکیم شہزاد لوہاپاڑ کی موجودہ اہلیہ دانیہ شاہ کی نئی وائرل ہونے والی ویڈیوز نے صارفین کو تذبذب میں مبتلا کر دیا ہے۔

چند ماہ قبل حکیم شہزاد لوہاپاڑ سے دوسری شادی کے بعد دانیہ شاہ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی تھیں جس کے بعد حکیم شہزاد کے ساتھ ان کی کئی ویڈیوز اور انٹرویوز وائرل ہوئے۔

تاہم گزشتہ روز دانیہ شاہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ایک اجنبی شخص کے ساتھ مختلف ویڈیوز شیئر کی گئیں جس میں دانیہ شاہ کو اپنے شوہر حکیم شہزاد کے بجائے ایک اجنبی شخص کے ہاتھوں گجرا پہنتے اور ویڈیوز بنواتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیوز میں دانیہ شاہ کو گرین لہنگے میں دیکھا گیا جبکہ ان کی تیاری بھی کسی شادی کیلئے کی گئی تیاریوں جیسی ہے، ویڈیو ز میں موجود پس منظر بظاہر کسی شادی کی تقریب معلوم ہوتی ہے۔

 وائرل ویڈیوز میں موجود شخص کا نام دانیہ شاہ نے ہی شاہ زیب بتایا ہے تاہم وہ اور شاہ زیب ان ویڈیوز کو بطور شوٹ بنا رہے ہیں یا کوئی اور ماجرا ہے اس حوالے سے شاہ زیب نے ویڈیو میں دانیہ کو کچھ بھی بتانے سے روک دیا۔

   View this post on InstagramA post shared by Instant Lollywood (@instant_lollywood)

دانیہ شاہ کے اکاؤنٹ سے ان ویڈیوز کو اسی شخص کو ٹیگ بھی کیا گیا ہے جو کہ ایک ویریفائیڈ اکاؤنٹ ہے جس پر اس شخص کا نام ویر شاہ زیب درج ہے۔

دانیہ شاہ کی شاہ زیب کے ہمراہ ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جس کے بعد انھیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ رواں برس جولائی میں دانیہ شاہ کی حکیم لوہا پاڑ سے دوسری شادی کی خبر سامنے آئی تھی، شادی سے متعلق خبریں سامنے آنے پر دانیہ شاہ اور ان کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد نے باقاعدہ ایک تقریب کا انعقاد کیاتھا جس کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.