بابراعظم کو کرکٹ بورڈ کپتانی سے برطرف کردے گا، احمد شہزاد کا بڑا دعویٰ

image

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے دعویٰ کیا ہے کہ بابراعظم چیمپئینز ٹرافی 2025 تک کپتان برقرار نہیں رہیں گے۔

اپنے یوٹیوب چینل پر قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے انکشاف کیا کہ بابراعظم نے خود کپتانی نہ چھوڑی تو بورڈ برطرف کردے گا، چیمپئینز ٹرافی تک وہ کپتان برقرار نہیں رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وائٹ بال ہیڈکوچ گیری کرسٹن چیمپئینز ٹرافی سے قبل بڑی تبدیلیوں کا مطالبہ کرچکے اور مجھے بھی سمجھتا ہوں کہ آگے بڑھنے کا یہی راستہ ہے۔ 

احمد شہزاد نے مزید کہا کہ بورڈ حکام بتا چکے ہیں کہ نامعلوم کنیکشن میٹنگ میں کپتانی یا سینٹرل کنٹریکٹ پر کوئی بات نہیں ہوئی، تو بابراعظم کی کپتانی خطرے میں دکھائی دے رہی ہے۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts