کامندو مینڈس نے بابراعظم کا بڑا ریکارڈ برابر کردیا

image

سری لنکن بلے باز کامندو مینڈس نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں بابراعظم کا 2 سال پُرانا ریکارڈ برابر کردیا۔

گال میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکن بیٹر نے یہ سنگ میل نیوزی لینڈ کیخلاف نصف سینچری اسکور کرکے سرانجام دیا اور بابراعظم کے ٹیسٹ ریکارڈ کو برابر کردیا۔

انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں لگاتار آٹھویں نصف سینچری کا ریکارڈ برابر کیا، یہ کارنامہ بابراعظم نے سال 2022 میں سرانجام دیا تھا۔

سری لنکا کیلئے پہلے 8 ٹیسٹ میچوں میں 50 یا اس سے زائد اسکور کرنے والے کامندو مینڈس پہلے بیٹر ہیں جبکہ انہوں نے سعود شکیل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، جو اس سے قبل 7 لگاتار 50 سے زیادہ سکور کے ساتھ یہ ریکارڈ رکھتے تھے۔

لگاتار ٹیسٹ میں سب سے زیادہ 50 سے زیادہ اسکور:

8 میچز: سری لنکا کے کامندو مینڈس

7 میچز: پاکستان کے سعود شکیل

6 میچز: بھارت کے سنیل گواسکر

مینڈس نے سری لنکا کیلئے 2022 میں آسٹریلیا کے خلاف گال میں اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کیا تھا، انہوں نے عمدہ 61 رنز بنائے جس سے سری لنکا کو اننگز کی فتح حاصل کرنے میں مدد ملی۔

شاندار آغاز کے باوجود مینڈس تقریباً 2 سال تک ٹیسٹ ٹیم سے باہر رہے، تاہم رواں برس بنگلادیش کے خلاف سیریز میں انکی ٹیم میں واپسی ہوئی اور مسلسل 8 میچز میں آٹھویں نصف سینچری بناکر بابراعظم کا ریکارڈ بھی برابر کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.