بھارتی اداکارہ کا نسیم شاہ سے متعلق بڑا بیان، سوشل میڈیا میں نئی بحث چھڑگئی

image

بھارتی ماڈل اور اداکارہ اروشی روٹیلا نے اپنے پسندیدہ پاکستانی کرکٹر کا نام بتا دیا۔

بالی وڈ کی کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی ماڈل گرل اروشی تنازعات کے باعث ہمیشہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔

کبھی وہ سیٹ پر زخمی ہوجاتی ہیں تو کبھی ان کی نازیبا ویڈیو لیک ہوجاتی ہے، وہ اداکاری کریں یا نہ کریں میڈیا کی ہیڈلائنز میں ان کا نام نظر ضرور آتا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں بالی وڈ کے فلمی ایوارڈ آئیفا کی ایک تقریب کے دوران اروشی نے اپنے پسندیدہ پاکستانی کرکٹر کا نام بتایا۔

تقریب کے دوران بظاہر ایک پاکستانی جرنلسٹ نے اروشی سے پوچھا کہ پاکستانی ٹیم میں آپ کا کونسا فیورٹ کھلاڑی ہے؟

اس پر اروشی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک اچھی ٹیم ہے ، نسیم شاہ بہت اچھا کرکٹر ہے۔

واضح رہے اروشی ماضی میں بھی نسیم شاہ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ میں رہ چکی ہیں۔

2023 میں اروشی نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے آغاز سے قبل پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کے ہمراہ پاکستانی اسکواڈ کی تصویر شیئر کردی تھی۔

اس کے علاوہ اروشی نے نسیم شاہ کو سالگرہ اور اعزازی ڈی ایس پی بننے پر مبار کباد بھی دی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.