آئی سی سی نے معروف کرکٹر پر پابندی لگا دی

image

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سری لنکا کے اسپنر پراوین جیا و کراما پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسپنر پراوین جیا و کراما پر انٹرنیشنل کرکٹ اور لنکا پریمیئر لیگ میں اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کے الزامات تھے۔

آئی سی سی کے مطابق سری لنکن اسپنر نے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی تسلیم کی، ان پر ایک سال کی پابندی لگائی گئی ہے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بائیں ہاتھ کے آف اسپنر پراوین جیا وکراما کی ایک سالہ پابندی میں 6 ماہ کی معطلی بھی شامل ہے۔

آئی سی سی کے مطابق پراوین جیا وکراما پر تمام فارمیٹ کے لیے پابندی لگائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پراوین جیا وکراما نے سری لنکا کی جانب سے 5، ون ڈے، 5 ٹیسٹ اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.